ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گجرات میں اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن پر روک لگی رہے گی:سپریم کورٹ

گجرات میں اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن پر روک لگی رہے گی:سپریم کورٹ

Mon, 22 Aug 2016 19:20:01    S.O. News Service

نئی دہلی، 22؍اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے گجرات میں اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات کے لیے 10فیصد ریزرویشن منسوخ کرنے کے معاملے میں تعطل برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے ۔دراصل ہائی کورٹ نے اس پر روک لگائی تھی۔29؍اگست کو معاملے کی اگلی سماعت ہوگی۔ فی الحا ل کوئی بھی نیا داخلہ نہیں ہوگا۔سپریم کورٹ میں گجرات حکومت نے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عبوری روک لگانے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے ریزرویشن کو دوبارہ بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔دراصل، ہائی کورٹ نے اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات کو گجرات حکومت کے 10فیصد ریزرویشن کو منسوخ کر دیا تھا۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا تھا کہ ریاست نے سپریم کورٹ کے 50فیصد ریزرویشن کے فیصلے کو نظرانداز کرکے یہ ریزرویشن دیا تھا۔غور طلب ہے کہ یکم مئی کو گجرات حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سرکاری ملازمت اور کالج کے دا خلوں میں اقتصادی طور پر پسماندہ جنرل زمرہ کو بھی 10فیصد ریزرویشن دے دیا تھا، جن کی سالانہ آمدنی 6لاکھ روپے سے کم ہے لیکن ہائی کورٹ نے اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات کو گجرات حکومت کے 10فیصد ریزرویشن کو منسوخ کر دیا تھا۔


Share: